کراچی: سپر اسٹور میں آگ لگنے کا واقعہ

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع سپر اسٹور میں اچانک آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کی مدد سے 16 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، پاک بحریہ کے 2 فائر ٹینڈرز نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے اسٹور کی 3 اطراف کی دیواریں توڑ کر پانی جانے کا راستہ بنایا اور آگ بجھائی۔

واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے تقریباً ڈھائی لاکھ گیلن پانی استعمال ہوا،سُپر اسٹور کی بیسمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے سپر اسٹور میں آگ لگنے کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں آگ گزشتہ روز صبح 10 بجے لگی تھی جو پہلی منزل تک پہنچ گئی تھی، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …