ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار

جیکب آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 46، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر اور پڈعیدن میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، کراچی میں 35، لاہور میں 41، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 31، مظفر آباد میں 34، فیصل آباد میں 41، ملتان میں 43 اور حیدر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …