ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: (میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند، حکومت نے امریکا، یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، گیس کی قیمت خرید نظرثانی کا عمل بھی شروع کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایران کیساتھ مل کر امکانات تلاش کئے جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا ایران پر عالمی پابندیاں منصوبے پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …