لاہور میں رمضان بازار مذاق بن کر رہ گئے

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور میں لگائے گئے سستے رمضان بازار مذاق بن کر رہ گئے، روزہ دار مرد و خواتین اشیا ضروریہ کے حصول میں پریشان نظر آئے، سستی اشیا کی فراہمی میں مزید کمی کر دی گئی۔سستے رمضان بازاروں میں سستی اشیا کا ملنا محال ہو گیا۔ فراوانی کے بجائے روز مرہ کی اشیا کی فراہمی مزید کم کر دی گئی۔ چینی 2 کی بجائے ایک کلو فراہم کی جانے لگی۔ پیاز کی مقدار بھی 2 سے کم کر کے ایک کلو کر دی گئی، ٹماٹر بدستور ایک کلو فی کس مل رہے ہیں۔

149 روپے فی کلو کے حساب سے ایک خریدار آدھا کلو لیموں لے سکتا ہے جبکہ سستے بازار میں آلو 12، پیاز 23، ٹماٹر 21 روپے اور چینی 55 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جس مہینے میں اللہ اپنی ہر نعمت کو بے حد و حساب کر دیتا ہے، اس مقدس ماہ میں اگر حکومت کو راشن بندی ہی کرنا تھی تو پھر ان بازاروں کا ناٹک رچانے کی کیا ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …