نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد: (میڈیا92نیوزآن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کر لیا۔ سابق صدر کو ہارش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر ملنے والی رشوت بھٹو ہاؤس میں استعمال ہوئی، آصف زرداری کو رشوت کی رقوم کی منتقلی پر جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ادھر جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے پانچواں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔

ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہارش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیرقانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …