ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ملک بھر میں آج پہلے روزے پر شدید گرمی ہو گی، کئی علاقوں میں روزہ 15 گھنٹے سے طویل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کل سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارا 40 ،پشاور میں 39، اسلام آباد میں 36، کراچی میں35 اور کوئٹہ میں 31 ڈگری تک گیا۔

کراچی میں صبح 9 بجے درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدر آباد اورسکھرمیں46، تربت میں 45، ملتان میں 43، لاہور ،فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، سرگودھا میں 41، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 37، بارکھان اور مظفر آباد میں 36، دیر میں 33،کوئٹہ اور گلگت میں 32،چترال میں 31، قلات میں 29، مری میں 24 اور اسکردو میں 22ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …