بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کل ہو گی

کراچی: (میڈیا92نیوزآن لائن) بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کل ہو گی، سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک عوام کے لئے بند رہیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوة نصاب کے اعلان کے بعد اب سٹیٹ بینک نے بھی اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کل تمام بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی ہو گی یہی وجہ ہے کہ بینک کل 7 مئی کو عوام کے لئے بند رہیں گے۔

رواں برس زکوة کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد یعنی 5 ہزار 217 روپے زائد ہے، بینکوں میں سیونگ اکاونٹس سے رقم پر زکوة کٹوتی کی جائے گی جبکہ کرنٹ اور پینشن اکاؤنٹس زکوة کٹوتی سے مستثیٰ ہوں گے۔ بینکوں میں کھاتوں سے زکوة کٹوتی یکم رمضان المبارک کو ہو گی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال زکوة کا نصاب 39 ہزار 198 روپے طے گیا گیا تھا جس کی بدولت 3 ارب 67 کروڑ روپے کی زکوة وصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …