میشا شفیع اور اداکار علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ میں نیا رخ سامنے آگیا

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) میشا شفیع اور اداکار علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ نے ایک نیا رخ لے لیا، میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار دیا ہے، سیشن جج نے میشا شفع کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد پر عدم اعتماد کیا گیا۔

درخواست میں میشا شفیع نے یہ دعویٰ کیا کہ ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور علی ظفر کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے انہیں جواب دینے میں معاونت کی۔ گلوکارہ میشا شفیع کے مطابق سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے بلاجواز ان کے وکلا پر برہمی کا اظہار کیا اور 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔درخواست میں میشا شفیع نے استدعا کی کہ ہتک عزت کے دعویٰ کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کر دیا جائے، گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کے پاس زیر سماعت ہے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ سیشن جج نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ 8 مئی کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …