فلم’ایوینجرزاینڈ گیم‘‘ کے اسٹارز کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاس اینجلس:(میڈیا92نیوزآن لائن) دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی سپر ہیرو فلم’ایوینجرزاینڈ گیم‘‘ فرنچائز کے اسٹارز خود کتنا معاوضہ لیتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔26 اپریل کو ریلیز ہونے والی ایوینجرز سیریز کی 22 ویں فلم ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے دنیا بھر میں کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے اور کئی نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔’ایوینجرزاینڈگم‘دنیا بھر میں اب تک 10 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور یہ سلسہ اب بھی جاری ہے۔ایوینجرز سیریز کی ہر فلم میں نئے سپرہیروز شامل ہوتے رہتے ہیں لیکن اس سیریز کے چند کرداروں جن میں آئرن مین(رابرٹ ڈاؤنی جونیئر)، کیپٹن امریکا(کرس ایوان)،ہلک (مارک رفیلو)، تھور(کرس ہیمس ورتھ) اور بلیک وڈو(اسکارلٹ جانسن) شامل ہیں شروع سے اس فلم کا حصہ ہیں جنہیں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ تاہم ان میں بھی آئرن مین کو ان میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور اسی حساب سے ان کا معاوضہ بھی فلم کے باقی کرداروں سے زیادہ ہے۔
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر(آئرن مین)
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کا مارول اسٹوڈیو کے ساتھ معاہدہ ہے جس کے تحت وہ فلم کے معاوضے کے ساتھ فلم کے منافع میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ انہیں پچھلی فلم ’ایوینجرز انفنٹی وار‘ کے لیے 106 ملین ڈالرز تقریباً 736 کروڑمعاوضہ دیاگیا تھا جس میں 75 ملین ڈالرز فلم کا معاوضہ اور31 ملین ڈالرز فلم کا منافع شامل ہے۔ ان اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رابرٹ کو ’ایونجرز اینڈ گیم‘کی کامیابی کے بعد منافع میں بھاری معاوضہ ملنے کی امید ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں آئرن مین کا سفر اختتام کو پہنچ چکاہے۔
کرس ہیمس ورتھ(تھور)
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے بعد باقی ستاروں نے بھی مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے تحت فلم میں تھور کا کردار اداکرنے والے آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ نے 2010 میں مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ 5 فلموں کا معاہدہ کیاتھا تاہم ’انفنٹی وار‘اور’اینڈ گیم‘سے قبل انہوں نے اپنے معاہدے کے حوالے سے دوبارہ گفت وشنید کی جس کے بعد انہیں ایوینجرز سیریز کی دونوں فلموں کے لیے فی فلم 15 سے 20 ملین ڈالرز کا معاوضہ دیاگیا ہے۔
کرس ایوان(کیپٹن امریکا)
فلم میں کیپٹن امریکا کا کردار ادا کرنے والے کرس ایوان کو بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔ ابتدا میں کرس ایوان نے مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ 5 فلموں کا معاہدہ کیاتھا تاہم انہوں نے بھی ’ایوینجرز اینڈ گیم‘سے قبل معاہدے میں ترمیم کی جس میں ان کا معاوضہ بڑھ کر 15 سے 20 ملین ڈالرز ہوگیا۔
اسکارلٹ جانسن(بلیک وڈو)
فلم کی ایک اورمرکزی اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا کردار بھی ’ایوینجرز اینڈ گیم‘میں ختم کردیاگیاہے۔ جانسن کو اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ دیاگیا ہے اس کی تفصیلات تو فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ اپنی نئی سپر ہیرو اسٹینڈ الون بلیک وڈوفلم کے لیے 20 ملین ڈالرز کا معاوضہ لیں گی یہ فلم2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …