عالمی بینک نے پانی سے متعلق خبردار کردیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان میں پانی کا 90 فیصد حصہ پانچ فصلوں کی آبپاشی پر صرف ہوتا ہے جن کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 20 فیصد سے کم ہے۔ زرعی شعبہ میں چاول، گنے، کپاس ، گندم اور مکئی کی فصلوں کی آبپاشی پر ملک کا 90 فیصد پانی صرف ہوتا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ کا انحصار آبپاشی کےلئے دستیاب پانی پر ہوتا ہے تاہم جی ڈی پی میں شعبہ کا حصہ استعداد سے کم ہے۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس وقت ملک میں استعمال کئے جانے والے پانی میں سی69 فیصد پانی انسانی استعمال کےلئے غیر محفوظ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو "اب اگاﺅ اور بعد میں صاف کرو کی حکمت عملی” کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے جس سے ملک کی نوجوان افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کے تحت معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے گا۔ مزید برآں کاشتکاری اور آبپاشی کے روایتی طریقوں کی بجائے زیادہ پیداوار اور کم اخراجات کی حامل فصلوں کی کاشتکاری کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …