سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان

کراچی: (میڈیا92نیوزآن لائن) سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے بادل گرجتے رہے اور 244 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے سبب ٹریڈنگ3 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 244 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 303 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی ٹھوس پالیسیاں اپنانے تک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہے گی اور سرمایہ کار پیسہ نکالنے کو زیادہ ترجیح دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …