27سالہ نوجوان نے گاڑی کو دھکا لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

زغرب: (میڈیا92نیوزآن لائن) کروشیا سے تعلق رکھنے والے 27سالہ ٹومیسلوو لوبنجک کا شمار بھی ایسے منچلوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے گاڑی کو دھکا لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹومیسلوو نے 730 کلو وزنی سمارٹ کار کو 24 گھنٹے میں 100 کلو میٹر تک دھکیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس دوران اس نوجوان نے ہر گھنٹے بعد صرف 3 منٹ کا بریک لیا۔اس شاندار ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کرلیا ہے اور آئندہ ایڈیشن میں شامل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …