فلم ’’مولا جٹ‘‘ کیس میں نیا موڑ آ گیا

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) عہد ساز پنجابی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کیس میں نیا موڑ آ گیا، فلمساز سرور بھٹی کے بعد فلمساز چودھری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے بھی فلم مولا جٹ کے فلمساز ہونے کا دعویٰ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صائم جمیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے فلم مولا جٹ کے کاپی رائٹس اور دیگر معاملات کے بارے میں تنازعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم مولا جٹ کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں تھی بلکہ 6 پروڈیوسرز کی کمپنی نے مل کر اسے بنایا تھا، جس کا نام باہو کارپوریشن تھا۔ اس فلم میں میرے والد چودھری جمیل مرحوم کے 35 فیصد شیئرز تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …