وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کو بھی وزارت مل گئی

پشاور(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر برائے محکمہ ایریگیشن کا قلمدان مل گیاہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر برائے محکمہ ایریگیشن کا قلمدان دینے کا نوٹی ۔یکیشن جاری کردیا ہے۔لیاقت خٹک نے گزشتہ روز صوبائی وزیر کی حثیت سے حلف اُٹھایا تھا،وہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …