حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے، بلاول بھٹو

کراچی: (میڈیا92نیوزآن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں، حکمرانوں نے غریب مزدوروں سے روٹی ہی چھین لی۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات درپیش ہیں، ہماری پارٹی ہی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے، حکومت نےغریب عوام سے روٹی چھین لی، حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر امپلائیز اسٹک آپشن اسکیم کا اجراء کیا۔ حکومتِ سندھ کا متفقہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا اجراء بھی بڑا بریک تھرو ہے، محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں علمبردار کا کردار نبھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …