بجلی نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) پاور ڈویژن نے 10لاکھ روپے سے زیادہ بجلی کے بقایا جات کے نادہندگان کی لسٹیں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیں۔نادہندگان کے 45ہزار سےزیادہ نجی جبکہ بجلی نادہندگان کی طرف 244 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔ترجمان پاورڈویژن کے مطابق نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیااور بجلی بقایاجات کی سب سے زیادہ رقم کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نادہندگان کی طرف 212 ارب روپے ہے ۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 10 لاکھ روپے سے زیادہ کے تمام بجلی ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کیئے جارہے ہیں ، جبکہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کے ایسے تمام ڈیفالٹرز جن کے بجلی کنکشن پہلے سے منقطع کیئے گئے ہیں اور انہوں نے متبادل نام یا جگہ سے بجلی کنکشن حاصل کیئے ہیں ان کی بجلی بھی منقطع کی جارہی ہے۔پاور ڈویژن پہلے ہی ان نادہندگان کو 30اپریل تک اپنے بقایا جات کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کر چکی ہے 12ارب روپے کے بقایاجات کے ساتھ پیسکو کے نادہندگان دوسرے اور 8ارب روپے کے بقاجات کے ساتھ سیپکو کے نادہندگان تیسرے نمبر پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …