پاکستان میں پہلے روزے کی پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ام القریٰ کیلنڈرز کے مطابق سعودی عرب میں ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا یعنی 5 مئی کو مکمل ہوگا لہٰذا سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں پہلا روزہ 6 مئی بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بھی شعبان 30 دن کا ہو گا، رمضان المبارک 1440 ہجری کے چاند کی پیدائش کا پاکستانی وقت رات 3 بج کر 45 منٹ ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 5 مئی 2019ء کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا پاکستان میں پہلا روزہ سعودی عرب سے اگلے دن یعنی منگل 7 مئی کو ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …