آج پاکستان تحریک انصاف 23 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان تحریک انصاف آج تئیسواں یوم تاسیس منائے گی، بانی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔تقریب کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے آج سے 23 سال پہلے جو پودا لگایا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو متحرک کیا اور آج وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، عمران خان کی جدوجہد کا پھل عوام کو ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو یکساں حقوق اور فوری انصاف اور کرپشن سے پاکستان کے نعرے کے ساتھ عمران خان نکلے تھے، جس نظام کو عمران خان نے چیلنج کیا تھا اس کے حل کے لئے کام کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان قائد اعظم کا پاکستان بنے گا، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …