آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے ساتھ دادرسی، ان کی خدمات کااعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر آج منایا جارہا ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی ہر چھوٹے بڑے شہر میں سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرامزکا انعقاد کیا جاتا ہے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں تاکہ مزدوروں کو درپیش مسائل کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جاسکے اور ان کے حل کے لئے حکام تک آوازپہنچائی جاسکے۔

پاکستان میں مزدوروں کا شکوہ ہے کہ ان کےحقوق اور مسائل کے لئے وہ کوششیں نہیں کی گئیں جو کہ مزدوروں کا حق تھا۔یکم مئی کوپاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے تاہم گھر کا چولہا جلانے اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں مزدور اس دن بھی آرام نہیں کرتے۔سال کے دیگر دنوں کی طرح یکم مئی کو بھی یہاں پر مزدور پسینہ بہا کر محنت سے اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے سال کے دیگر 364 دن کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …