مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے، تحریک انصاف حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکاگو میں مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تحریک انصاف نے دو دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی، آج سے ہم ’مزور کا احساس پروگرام‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم قدم ہوگا، اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی پروگرام کے تحت اقدامات کیے جائیں گے، ملک کی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لیبر مارکیٹ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں جبکہ بیرون ملک مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ملکوں سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …