آج کراچی میں شدید گرمی پڑے گی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی والو کو ہوشیار اور خبردار کیا ہے کہ آج سے 3 مئی کے دوران کراچی شہر میں شدید گرمی پڑے گی، سمندری ہوائیں بند ہیں، ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔کراچی میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گرد آلود فضا کے باعث شہر میں حد نگاہ 3 متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ہیٹ ویو کی یہ لہر 4 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرد آلود فضا کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی ہے،جو کہ 3کلو میٹر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمال مغرب سے ہوائیں 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، چھتری استعمال کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …