اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ”سڑک 2 “سائن کرلی

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے والد اور بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ فلم’ ’سڑک2“ سائن کی ہے،فلم اگلے برس 25مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی- فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے کہا ہے کہ میں مہیش بھٹ کو بحیثیت والد جانتی ہوں لہٰذا بطور ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنا ا?سان نہیں ہوگا۔

عالیہ نے مزیدکہا ہے کہ اس مرتبہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت عرف سنجو بابا نے مہیش بھٹ کو ’سڑک2‘ بنانے کے لیے قائل کیا ہے اور مہیش بھٹ 20سال بعد دوبارہ اس فلم کے ذریعے سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔واضح رہے کہ سڑک 2مہیش بھٹ کی پرانی فلم سڑک کا سیکوئل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …