بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس پر تنقیدی نشتر چلا دیئے

نئی دہلی (میڈیا92نیوز آن لائن) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس پر تنقیدی نشتر چلا دیئے اور اپوزیشن جماعت کو ملک میں غربت کا ذمہ قرار دیا اور عوام پر زور دیا کہ ’بھارت کیلئے ووٹ “ دیں۔بھارتی اخبار کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت بالاآخر آزادی

حاصل کر رہا ہے کیونکہ اس پہلے ہم برطانوی یا اطالوی حکومت کے غلام تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی ملک ایسی غربت اور آلودگی کا شکار تھا جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی لہٰذا لوگ بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی سیاسی رائے کے ساتھ آواز نہ ملانے پر بالی ووڈ فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …