لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 9ماہ میں 18.30 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 18.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مارچ کے دوران 6لاکھ 12 ہزار درجن لیدر گارمنٹس برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 23ہزار 782 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات 7 لاکھ 24ہزار درجن تک بڑھ گئیں جن کی کل مالیت 25 ہزار 184ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میںایک لاکھ 12ہزار درجن یعنی 18.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …