اسلام آباد ہائیکورٹ نے فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کی نااہلی سے متعلق کیس کافیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کو نااہلی کرنے کا اختیار نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں فورتھ شیڈول میں شامل ممبراسمبلی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پی کے 89 بنوں سے پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے درخواست دائر کی تھی ،ایم پی ے شاہ محمد اور اور ممبر ضلع کونسل بنوں کو فورتھ شیدول میں نام کی وجہ سے نااہل کیا گیا تھا۔

اسلا م آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کے پی سے ایم پی اے کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کو نااہلی کرنے کا اختیار نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …