ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران کو 4 ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، سڑک کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں شدید برف باری کی وجہ سے کاغان شہر سے آگے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

23 کلو میٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10 بڑے اور 18 چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے لیےبابو سر ٹاپ تک 80 کلو میٹر طویل سڑک کو بھی 30 جون تک کھول دیا جائے گا۔ناران کا راستہ کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح جوق در جوق ناران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …