وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے دوران کابینہ کو دورۂ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ اور تجارت عبدالحفیظ شیخ پاک چین معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے کےبارے میں کابینہ کوآگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ بھی لیا جائے گا، یہ وزارتیں الگ کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ آف شور ڈرلنگ کے لیے مشینری کی درآمد پر اضافی اسپیشل ڈیوٹی کے استثنیٰ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں مختلف عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری کا بھی امکان ہے جبکہ رولز آف پروسیجر کے شیڈول 2 میں انکوائری ایکٹ 2017ء کی شمولیت کی منظوری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، جبکہ کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …