کراچی میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی میں بھی گرمی رنگ دکھانے لگی، محکمہ موسمیات نے کل سے 4 دن تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 4 مئی کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا، اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔سندھ حکومت نے بھی نمٹنے کےلیے انتظامات مکمل کر لیے، سندھ حکومت نے شہر میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے ہیں۔سینیئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔112 مقامات پر کیمپ اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، 185 مقامات پر پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا جا رہا ہے، 24 مقامات پر موبائل ٹیمیں موجود ہیں۔ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے،جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔شہید بینظیر آباد، روہڑی، سکرنڈ، پڈ عیدن، چھور، سکھر 45، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، مٹھی اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم مالا کنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور ڈویژن، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالا کنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ماہرینِ زراعت کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جاری ہے۔آج لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …