ایرانی شہری نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

پہلی پروفیشنل فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ وہ 2020 سے پہلے برازیلین فائٹر کا مقابلہ کریں گے
تہران (میڈیا92نیوز آن لائن )سوشل میڈیا پر اصلی ہلک کے نام سے مشہور ایرانی شہری نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ایرانی پاور لفٹر سجاد غریبی نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ وہ 2020 سے پہلے برازیلین فائٹر کا مقابلہ کریں گے۔سجاد کو ان کے بھاری بھر کم جسم کی وجہ سے مارول کومک کے سپر ہیرو ہلک سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ ‘رئیل ہلک’ کے نام سے مشہور ہیں، لوگوں کو ان کی پہلی فائٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …