لاہور:منشیات فروشوں نے پولیس سے سرکاری رائفل چھین کر اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

لاہور (ہمارے رپورٹر سے ) منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس کے مخبر ہی منشیات فروش نکل آئے۔ منشیات فروش ملزموں نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا ئیں ،بالآخر علاقہ مکینوں کے مدد سے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیس کے جوانوں کو اس وقت انوکھی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب منشیات فروشی میں ملوث مبینہ مخبر نے ہی اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا۔

پولیس اور منشیات فروش گروپ کے آمنے سامنے آنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ وڈیو میں ملزموں کی گرفتاری کے لئے جوانوں کو دوڑ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار اہل علاقہ کی مدد سے منشیات فروشوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے ملزموں سے اسلحہ،چھریاں اور چاقو بھی بر آمد کر لئے۔ ایک ملزم نے پولیس اہلکار پر اہلیہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …