بھارت کو چین سے دودھ اور چاکلیٹ کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی برقرار

تمام بندرگاہوں پر میلا مائن کی نشندہی کرنے والی مشینیں نصب کئے جانے تک پابندی برقرار رکھنے کی سفارش
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن )میلا مائن کی موجودگی کے باعث بھارت نے چین سے دودھ اور اس سے بننے والی مصنوعات کی درآمد پرعائد پابندی میں چھ ماہ کی توسیع کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے فارن ٹریڈ ڈائریکٹوریٹ جنرل سے جاری ایک نوٹس میں کہاکہ چین سے دودھ اور اس سے بننے والی مصنوعات کی درآمد پرعائد پابندی میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔بھارت نے چین سے آنے والے دودھ اور دودھ سے بنی اشیا جن میں چاکلیٹ، کینڈی، پنیر، مکھن وغیرہ میں میلا مائن کی موجودگی کے باعث ان کی درآمد پر 24اکتوبر 2008 میں پہلی بار پابندی عائد کی تھی جس میں بار بار توسیع کی گئی۔آخری مرتبہ 24 دسمبر 2018 کو پابندی عائد کی گئی جس کی مدت 23 اپریل کو ختم ہوگئی تھی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …