جیمز بانڈ سیریز کی 25ویں فلم اپریل 2020میں ریلیز ہوگی

کاسٹ میں تبدیلی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریمی ملک ولن کا کردار ادا کرینگے
لاس اینجلس (میڈیا92نیوز آن لائن )مشور زمانہ ہولی وڈ جاسوس ایکشن فلم ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم اپریل 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا، ساتھ ہی فلم کی کاسٹ میں تبدیلی اور اضافہ کرتے ہوئے نئے ولن کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کے پروڈیوسرز کے مطابق اس بار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریمی ملک کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔ریمی ملک جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے جو برطانوی جاسوس 007 کو تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ اس بار جیمز بانڈ کی فلم میں خاتون ولن کا کردار ادا کریں گی۔یہ اطلاعات تھیں کہ فلم کے پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ اداکارہ ہیلینا کارٹر اس بار ولن بن کر برطانوی جاسوس کو تنگ کریں، تاہم اب خبر آئیہے کہ ولن کا کردار ریمی ملک ادا کریں گے۔جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں جہاں ریمی ملک ولن کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، وہیں ڈینیئل کریگ بھی آخری جیمز بانڈ کا کردار ادا کریں گے۔مزید پڑھیں: ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا جاسوس اداکارڈینیئل کریگ اس بار 5 مرتبہ برطانوی جاسوس کا کردار ادا کریں گے، وہ 25 ویں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …