کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں 231 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (میڈیا92نیوزآن لائن) اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے سبب آج 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور100 انڈیکس 37 ہزار کی حد عبور کر گیا۔سٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جب 231 پوائنٹس اضافے کے سبب 100 انڈیکس 37 ہزار 27 پوائنٹس کی سطح پرپہنچٓ گیا۔گذشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا،انڈیکس میں 291پوائنٹس اور سرمایہ میں 26 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 207 کمپنیوں کے حصص میں بڑھاوا اور 108 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار ہے جس سے ملکی معیشیت کی مثبت سمت میں پیش رفت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …