کراچی میں انٹر کا ایک اور پرچہ آؤٹ

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کھیل بن گئے، نہ پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ تھم سکا نہ نقل رک سکی۔کراچی میں انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا، پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات جاری ہیں، تاہم امتحانات کے دوران نقل کاسلسلہ نہ تھم سکا، آج ہونے والا مطالعہ پاکستان لازمی کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا۔پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر موجود تھا جبکہ اس کے ساتھ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …