فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے کیخلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو ری نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اپریل کو جواب طلب کر لیا
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو ری نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی ۔

عدالت نے بلال لاشاری اور دیگر کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔مسٹر جسٹس امین الدین خان نے محمد سرور بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم مولا جٹ ری میک بنائی ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فلم مولاجٹ کے ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ کو استعمال کیا گیا ہے۔ مولا جٹ فلم کے تمام کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک ان کے پاس ہے۔ بغیر اجازت مولا جٹ فلم کا ٹائٹل، ڈائیلاگ اور کریکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔

مولاجٹ فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے پر کارروائی کی جائے۔عدالت اپنے فیصلے تک فلم کی ریلز پر پابندی عائد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …