فلم رانگ نمبر 2 بیک وقت پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پاکستانی فلم رانگ نمبر 2 بیک وقت پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی محبت اور مزاح پر مبنی فلم رانگ نمبر 2 کی بیرون ممالک میں ریلیز کے لئے یاسر ندا حسن فلمز (وائے این ایچ ) نے ایروس انٹرنیشنل کمپنی سے اشتراک کر لیا ہے جبکہ پاکستان میں فلم کے ڈسٹریبیوٹر ڈسٹریبیوٹر کلب انٹرنیشنل ملٹی گروپ آف کمپنیز( آئی ایم جی سی) ہوں گے۔

فلم رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی جو 2015 کی کامیاب فلم رانگ نمبر کا سیکوئل ہے جس میں اداکار سمیع خان، نیلم منیر، یاسر نواز، احمد حسن، ثنا فخر، جاوید شیخ، شفقت چیمہ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …