منافع خور کوئلے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، شعیب نیازی

مہنگا کوئلہ بھٹوں، تعمیراتی صنعت کے لئے خطرہ ہے،قیمت کم نہ کی تو ملک بھر میں بھٹے بند کر دئیے جائیں گے،بھٹہ مالکان سے ظلم بند نہ ہوا تو ملک بھرمیں احتجاج ہو گا،صدر بھٹہ ایسوسی ایشن
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )مرکزی بھٹہ ایسوسی ایشن صدر شعیب نیازی نے کہا ہے کہ کوئلے کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جس سے اینٹوں کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور ملک بھر میں تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونگی۔اگر اس مافیا کو لگام نہ دی گئی تواینٹوں کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ سٹیل اور سیمنٹ انڈسٹری سمیت تعمیرات کے شعبہ سے منسلک بتیس سے زیادہ صنعتیں متاثر ہونگی جس سے حکومت کے محاصل اور روزگار پر منفی اثر پڑے گا۔ شعیب خان نیازی نے چاروں صوبوں کی بھٹہ ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران اور بھٹہ مالکان سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر کوئلے کی کانوں کے مالکان بھٹہ مالکان ناجائز منافع کے لئے بھٹہ مالکان کا معاشی قتل کر رہے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بھی بے روزگار ہو جائیں گے۔اگر انھوں نے کوئلے کی قیمتیں کم نہ کیں تو یکم رمضان سے ملک بھر میں بھٹے احتجاجاً بند کر دئیے جائیں گے جس کی ذمہ داری مائن اونرز اور حکومت پر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی بھٹہ مالکان سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکمے انھیں ہراساں کر رہے ہیں ، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور غیر قانونی طور پرچالیس بھٹے بند کر دئیے گئے ہیں جنھیں نہ کھولا گیا تو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کا دائرہ ملک کے طول و عرض میں پھیلا دیا جائے گا۔ مرکزی بھٹہ ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالحق نے کہا کہ حکومت کے مطالبات کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا ہے جبکہ انھیں بجلی کا انڈسٹریل کنکشن اور ٹیکنیکل ٹریننگ نہیں دی جا رہی ہے۔ہم بھٹوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے تیار ہیں مگر یہ حکومت کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔اس موقع پر تمام ضلعی اور صوبائی تنظیموں نے مرکزی صدر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ انکے ہر فیصلے پر خوشدلی سے مکمل عمل درامد کیا جائے گا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض اکرام اللہ ساہی، چوہدری غضنفر علی گوندل، چوہدری راحیل ساہی نے سرانجام دئیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …