سال 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 214 فیصد اضافہ

سال 2017 کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 132ملین روپے رہا تھا ،کمپنی کی فی حصص آمدن 4.11 روپے کے مقابلہ میں 12.89 روپے فی حصص تک بڑھ گئی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )سال 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں 214 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ایم آر این ایس کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سال 2018 کے دوران کمپنی کاخالص نفع 413 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2017 کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 132ملین روپے رہا تھا ۔ اس طرح مینوفیکچرنگ سال 2017 کے مقابلہ میں 2018 کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں281 ملین روپے یعنی 214 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن 4.11 روپے کے مقابلہ میں 12.89 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …