A fence stands outside a Toshiba Memory Corp. plant, a subsidiary of Toshiba Corp., during a media tour in Yokkaichi, Mie, Japan, on Friday, Oct. 13, 2017. Toshiba said investments in the flash memory business it’s selling to a Bain Capital-led group will probably total 310 billion to 390 billion yen ($2.8 billion-$3.5 billion) a year. Photographer: Akio Kon/Bloomberg

جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے دنیا کا تیز ترین الگورزم تیار کرلی

فارمولے سے کمپیوٹروں کی حساب کتاب کرنے کی استعداد کار میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا، کمپنی
ٹوکیو(میڈیا92نیوز آن لائن )جاپان کی الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی توشیبا نے دنیا کا تیز ترین الگورزم تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فارمولے سے کمپیوٹروں کی حساب کتاب کرنے کی استعداد کار میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔ توشیبا کا کہنا ہے کہ یہ الگورزم مختلف تراکیب کے شعبے میں بہترین نتائج حاصل کرنے کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔اس عمل کے تحت مختلف ممکنہ صورتوں میں سے بہترین عمل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ معاشرے اور کاروبار میں درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان میں ترسیل کے باکفایت راستوں کی نشاندہی اور نئی ادویات کی تیاری کو آسان بنانے کا عمل شامل ہے۔ ماہرین کا خیال رہا ہے کہ کسی مسلے کے کئی حل میں سے بہترین حل تلاش کرنے کے لیے کوانٹم کمپیوٹرز کہلانے والے کمپیوٹروں کی مدد سے اعدادوشمار کا بڑا حساب کتاب کرنا ہو گا۔ توشیبا کا کہنا ہے کہ اس کا الگورزم عام کمپیوٹروں پر استعمال کیا جا سکتاہے اور دنیا کے تیز ترین کمپیوٹروں کی ممکنہ اہلیت کے مقابلے میں دس گنا تیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …