رینالٹ کی جانب سے نسان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ

رینالٹ کے رویہ میں مبینہ تبدیلی شراکتداری کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ماہرین اقتصادیات
ٹوکیو(میڈیا92نیوز آن لائن )فرانسیسی گاڑی ساز ادارے رینالٹ نے جاپان کی نسان موٹر کے ساتھ کاروباری انضمام کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رینالٹ کے چیئرمین جین ڈومینِک سینار نے نسان کے صدر ہِیروتو سائیکاوا کو اِس مطالبے سے گزشتہ ہفتے کے وسط میں آگاہ کر دیا تھا۔قبل ازیں فرانس کی حکومت کے جانب سے دونوں کمپنیوں کا انضمام کرنے کے مطالبات کی نسان نے مزاحمت کی تھی۔فرانسیسی حکومت کے پاس رینالٹ کے سب سے زیادہ حِصص ہیں۔

نسان نے اپنی انتظامی آزادی کا حق محفوظ رکھنے پر زور دیا تھا۔ رینالٹ نے نسان کے سابق چیئرمین کارلوس گون کی گرفتاری کے بعد انضمام کی درخواست روک دی تھی اس وقت کارلوس گون فرانسیسی گاڑی ساز ادارے کے بھی سربراہ تھے۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ رینالٹ کے رویہ میں مبینہ تبدیلی شراکتداری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …