حدیقہ کیانی غصے میں آگئیں

کراچی:(میڈیا92نیوزآن لائن) پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اورانہیں ’آنٹی‘ کہنے والوں کوسبق سکھاتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لیے قائم دقیانوسی رواج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آنٹی، اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘‘۔

حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے مجھے بڑی عمرکا طعنہ دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرناسیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے اداکرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …