کراچی: پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تکنيکی خرابی پیدا ہوگئی

کراچی:(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تکنيکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کھربوں روپے کی ٹريڈنگ معطل ہوگئی۔اسٹاک ایکسچینج میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے تنیجے میں کاروبار اچانک معطل ہوگیا۔

کام بند ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہوگئے تاہم اسٹاک ايکس چينج کی انتطامیہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار معطل ہوا، اس خرابی کو دور کرنے کے لئے کام کررہے ہيں۔اسٹاک ايکسچينج انتظامیہ کے مطابق مسئلے کے حل ہوتے ہی فوری طور پر ٹريڈنگ کے وقت سے آگاہ کيا جائے گا اور کاروبار دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …