Polio vaccinators carry boxes of polio vaccine drops as they head to the areas they have been appointed to administer the vaccine, in Karachi October 21, 2014. Taliban militants have long been the scourge of Pakistan's polio vaccination campaign, attacking aid workers and the police who protect them as they distribute doses to children. But experts say there is another reason for the sharp spike in cases of the crippling disease in Pakistan this year - government mismanagement. Picture taken October 21, 2014. REUTERS/Akhtar Soomro (PAKISTAN - Tags: HEALTH DISASTER SOCIETY POLITICS) - RTR4BO8X

پشاور: پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور(میڈیا92نیوزآن لائن) پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر 448 پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ان کو ڈیوٹی نہ دینے والے پولیو اسٹاف کے بارے میں بھی بتا یا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے ان میں 41 ایریا سپروائزر جبکہ 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پشاور میں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو گا اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ڈیوٹی نہ دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …