رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 7.60 فیصد کی کمی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے 9 مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 7.60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 557.18 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-18 کے دوران درآمدات کا حجم 603.046 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 45.859 ملین ڈالر یعنی 7.60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …