پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو جنوری تا مارچ 980.7 ملین روپے خسارہ

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کو 980.7 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) اور پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2018 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی کو 904.1 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری تا مارچ پی ایس ایم سی کی فروخت میں 3 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 43 ہزار 599 یونٹس کے مقابلہ میں 42 ہزار 421 یونٹس تک کم ہو گیا ۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2019 کے دوران عمومی منافع 57 فیصد کی کمی سے 1216.8 ملین روپے کے مقابلہ میں 1118.4 ملین روپے تک کم ہو گیا جو کمپنی کے منافع میں کمی اور خسارہ کا بھی سبب ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں سال رواں میں جنوری تا مارچ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کو 980.7 ملین روپے کے بعد از ٹیکس خسارہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی متاثر ہوئی ہے۔ سال 2018 میں جنوری تا مارچ کے لئے فی حصص آمدن 10.9 روپے رہی تھی جو رواں سال میں جنوری تا مارچ 2019 کے لئے 11.92 روپے کے فی حصص خسارہ میں بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …