پاکستان اور مراکش کے مابین آزادانہ تجارت کامعاہدہ کیا جائے،مرتضیٰ مغل

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس کااقتصادی مستقبل بہت تابناک ہے۔مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ مراکش میں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور پاکستان سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے انکے تجربہ سے استفادہ کر سکتا ہے۔ مراکش خام پٹرولیم، ٹیکسٹائل، کپڑا، ٹیلی مواصلات کا سامان ، گیس، بجلی اور ٹرانسمیٹراور پلاسٹک وغیرہ درامد کرتا ہے جس سے پاکستانی تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل اور اکانومی واچ کے چئیرمین اسلم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔تجارت میں اضافہ کے لئے دونوںبرادر ممالک آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …