رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا

اسلام آباد: (میڈیا92نیوزآن لائن) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ رمضان سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔مہنگائی کا جن بے قابو، عوام کی چیخیں نکل گئیں، مرغی، گوشت دور کی بات، عوام سبزیاں خریدنے کے بھی قابل نہ رہے۔ اتوار بازار بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے، رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا۔

پیاز نے شہریوں کو ایک بار پھر رُلا دیا۔ ایک ماہ کے دوران قیمت میں دگنا اضافہ ہوا اور اب اتوار بازار میں بھی پیاز 65 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ٹینڈے اور بھنڈی 140 روپے کلو، لوکی ، مٹر اور کدو 80 روپے، لیموں 380، ادرک 200 جبکہ لہسن 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں اب نوبت تو سوکھی روٹی کھانے تک آ چکی ہے۔

پھلوں کی قیمتیں اتوار بازار میں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ سیب 320 روپے کلو، کیلا 200، امردو اور خربوزہ 80 روپے جبکہ انگور 380 فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سستے بازاروں میں بھی اس قدر مہنگائی کیوں ہے، حکام بھی بتانے سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دعووں کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …