ملک کا تجارتی خسارہ13 فیصد کی کمی سے23.67 ارب ڈالر تک کم ہوگیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) رواں مالی سال2018-19 کے ابتدائی نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران تیل کی ملکی درآمدات میں3.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ2018-19 کے دوران تیل کی درآمدات10.6 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ2017-18 کے دوران تیل کی درآمدات10.22 ارب ڈالر رہی تھیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی درآمدی بل میں7.96 فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 40.75 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ملک کا تجارتی خسارہ13 فیصد کی کمی سی23.67 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …