وزیر اعظم جرمنی اور جاپان کی سرحدیں مشترکہ سمجھتے ہیں :بلاول بھٹو

آکسفورڈ میں کرکٹ کے بل بوتے داخلوں سے ایسا نتیجہ نکلتا ہے،ٹوئیٹ
حادثاتی چیئرمین! وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے بارڈر کو صنعتی زون قرار دیا ،عوام کے لوٹے پیسوں سے آپ نے آکسفورڈ ڈگری ضائع کی :وزیر اعظم کے مشیر کا ردعمل
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے دورہ ایران میں خطاب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطابق جرمنی اور جاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں آ کسفورڈ میں کرکٹ کے بل بوتے پر داخلوں سے ایسے نتائج نکلتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے منگل کے روز وزیر اعظم کے دورہ ایران میں خطاب پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں جو ان کی غلط فہمی ہے آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرکٹ کے بل بوتے پر داخلے لینے والوں کے ایسے نتائج نکلتے ہیں بلاول بھٹو کے ٹوئیٹ پر مشیر وزیر اعظم افتخار درانی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیر اعظم نے کب کہا کہ جرمنی اور جاپان ہمسایہ ہیں بلکہ عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے باڈر صنعتیزون بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کی بات کو سمجھ نہیں سکے حلانکہ عوام کے لوٹے گئے پیسوں سے بلاول نے اکسفورڈ کی ڈگری ضائع کردی ہے (اشفاق خان صدام)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …