پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہے، مشیر خزانہ

اسلام آباد:(میڈیا92نیوزآن لائن) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کیلیے فنانسنگ کا عمل تیزکرے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے چینی سفیر یاؤجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات اورسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروںکو مراعات دی جا رہی ہے، چینی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چین نے پاکستان کے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

چینی سفیریاوجنگ کاکہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چینی قیادت سی پیک کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گی اور سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔ ملاقات میںوزیر اعظم کے دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الینگووان نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …